Get Mystery Box with random crypto!

Pakistan Diary پاکستان ڈائری

Telegram kanalining logotibi pakistandiar — Pakistan Diary پاکستان ڈائری P
Telegram kanalining logotibi pakistandiar — Pakistan Diary پاکستان ڈائری
Kanal manzili: @pakistandiar
Toifalar: Kattalashtirilmagan
Til: Oʻzbek tili
Obunachilar: 684
Kanalning ta’rifi

‏اس خطے میں جاری حالات سے باخبر رہنے کیلئے پاکستان ڈائری کے ساتھ رہیے

Ratings & Reviews

2.00

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

1

3 stars

0

2 stars

0

1 stars

2


Oxirgi xabar

2023-05-19 22:30:51 عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اب سے کچھ دیر پہلے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں خواتین کی حالیہ جدوجہد کو ‏حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد سے تعبیر کر کے سراہا گیا ہے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ جس انداز میں پاکستانی خواتین کھڑی ہوئی ہیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور (انکی یہ ثابت قدمی) ہماری جمہوری تاریخ کا حصہ بنے گی۔

اس کے ساتھ ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کی بربریت اور ہماری خواتین کو تکلیف پہنچانے، انہیں اذیت دینے اور ان کی تذلیل کرنے کیلئے جس بے شرمی سے انہوں نے (قانون و اخلاق کی) تمام حدود پامال کیں، اسے کبھی فراموش نہ کیا جائے گا۔

سینکڑوں نہایت ابتر حالات میں جیلوں میں بند ہیں۔ یہ (وحشت بھی) کبھی نہ بھُلائی جائے گی۔
123 views19:30
Ochish/sharhlash
2023-05-19 21:50:37 ک کے بچوں۔۔۔۔ماں کا دودھ پیا ہے تو نیچے آؤ۔۔۔- کیپٹن صفدر کی وکلاء کو گا لی دے کر دھمکی۔۔۔ اور پھر وکیل نیچے آ گئے۔۔۔تلخ کلامی اس وقت ہوئی جب کچھ وکیلوں نے مریم کے پاپا چور کے نعرے لگائے
131 viewsedited  18:50
Ochish/sharhlash
2023-05-19 21:33:49
سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک تناؤ کو بڑھا رہا ہے، سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں کیا جانا چاہیے- سابق امریکی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن بھی پاکستان کے کشیدہ حالات پربول اٹھے
138 views18:33
Ochish/sharhlash
2023-05-19 18:05:54 آج خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس موبائل اور بلوچستان میں پولیو ٹیم پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ایک ہلاک 19 زخمی

اطلاعات کے مطابق ٹانک میں شدید فائرنگ کے بعد ہونے والے دھماکے میں 19 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب عسکریت پسندوں نے پولیس کی گاڑی کی طرف دستی بم پھینکا جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ "زخمیوں میں اہلکار اور شہری شامل ہیں، 3 زخمیوں کو ڈی آئی خان منتقل کر دیا گیا۔"

دوسری طرف بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیو ویکسینیشن ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
192 views15:05
Ochish/sharhlash
2023-05-19 17:23:05
پاکستانی طالبان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان محمد خراسانی نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار سیکیورٹی اداروں کو قرار دیا ہے۔ سراج الحق آج جنوبی صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک خودکش حملے میں بال بال بچ گئے۔
213 views14:23
Ochish/sharhlash
2023-05-19 15:31:00 بلوچستان کے علاقے ژوب میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کے استقبالیہ قافلے میں مبینہ خودکش دھماکہ کے مناظر
241 views12:31
Ochish/sharhlash
2023-05-19 15:28:19 پنجاب پولیس کا عمران خان کے گھر پر آپریشن ۔ صحافیوں اور کیمرہ مینوں کو اندر جانے سے روک دیا
233 views12:28
Ochish/sharhlash
2023-05-19 10:11:06
میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں جنھیں جماعت چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
ان تمام پارٹی رہنماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جو پی ٹی آئی سے علیحدگی کے لیے پڑنے والے دباؤ کی ڈٹ کر مزاحمت کر رہے ہیں

فوج کے ذیلی ادارے نے مجھے ہائیکورٹ سے گرفتار کیا اور فوج میں تمام احکامات سربراہ کی طرف سے آتے ہیں
241 views07:11
Ochish/sharhlash
2023-05-19 09:56:14 زلمے خلیل زاد کی پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر پر سیالکوٹ میں بند کمرے میں ہونے والی انکی حالیہ تقریر پر کڑی تنقید

خلیل زاد نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں پہلے بھی پاکستان کے لیے فکر مند تھا، لیکن آرمی چیف کی حالیہ تقریر نے مجھے یقین دلایا کہ حالات واقعی سنگین ہیں۔ سیالکوٹ میں سینئر افسروں کو ان کا بند دروازے پر غصہ بھرا بیان میرے ساتھ شیئر کیا گیا ہے،پوری تقریر تشویشناک تھی لیکن دو نکات نمایاں ہیں۔

پہلے اس نے اپنے ناقدین کی بیویوں اور بچوں کو دھمکیاں دیں،9 مئی کا تشدد اچھی بات نہیں تھی اور اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،لیکن یہ ریٹائرڈ افسران کے بے گناہ خاندان کے افراد کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دینے کا کوئی بہانہ نہیں ہے جنہوں نے اس میں حصہ لیا تھا۔اس نے اپنے دشمنوں کے بارے میں بات کرنے میں بھی گٹر زبان کا استعمال کیا۔

دوسرا، اس نے اعلان کیا کہ اگر وہ "نیچے جاتے ہیں" تو وہ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی نیچے لے جائیں گے۔

ان کی تقریر یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ ایک بڑے اور اہم ملک پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت کرنے کا مزاج نہیں رکھتے،ایسے متزلزل، غصے اور خودغرض شخص کو ایٹمی بٹن پر انگلی نہیں رکھنی چاہیے۔

کسی ملک کی فوج ایک اہم ادارہ ہے جس کی قیادت کسی ایسے شخص کے پاس ہونی چاہیے جس میں پرامن، پرسکون ذمہ داری اور سیاسی غیر جانبداری ہو۔
242 viewsedited  06:56
Ochish/sharhlash
2023-05-19 09:55:57
235 views06:55
Ochish/sharhlash